Aaj Logo

شائع 04 جنوری 2023 04:07pm

حکومت کا 10 سالہ روڈ میپ طے کرنے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے آئندہ 10 سالوں کے روڈ میپ کو ملک میں معاشی استحکام سے تعبیر کیا جا رہا لیکن عوام پریشان دیکھائی دے رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق توانائی شعبے کے گردشی قرض کم کرنے کیلئے سخت فیصلے ہوں گے ساتھ ہی آئندہ 6 ماہ میں بجلی اورگیس کے ریٹ مرحلہ وار بڑھانے کی تجویزدی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی سے آئندہ 6 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو میں اضافے کی تجویزدی ہے، ساتھ ہی پٹرولیم لیوی 50 سے بڑھاکر 100 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس لیوی پر بھی 30 روپے تک مزید اضافے تجویز دی گئی ہے اورلیوی بڑھانے کیلئے ضروری قانون سازی کا بھی امکان ہے۔

Read Comments