اسرائیلی وزیر کیجانب سے مسجد اقصی کی بے حرمتی، پاکستان کی سخت مذمت

بے حرمتی دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کرتی ہے، دفتر خارجہ
شائع 04 جنوری 2023 02:55pm

اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی کی مسجد اقصی کے بے حرمتی کرنے کے خلاف پاکستان کی جانب سے سخت مذمت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مسجد اقصی مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ہے، بے حرمتی دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات کومجروح کرتی ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھی مسجد اقصی کی بے حرمتی سے متعلق کہا کہ اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذموم حرکت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تناؤ کو مزید ہوا دے گی، اسرائیل ایسی حرکتوں سے باز رہے۔

Read Comments