Aaj Logo

شائع 05 جنوری 2023 10:45pm

لکی مروت میں دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکار شہید ایس ایچ او زخمی

خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن ورگاڑہ پر حملہ کردیا، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔

دہشتگردوں نے اہلکاروں کی مدد کیلئے آنے والی پولیس کی گاڑی پر بھی فائرنگ کردی، جس سے ایک اہلکار سمیع اللہ شہید اور ایس ایچ او حبیب زخمی ہوگئے۔

دہشتگرد حملے کا یہ واقعہ لکی مروت کی سب ڈویژن بیٹنی میں پیش آیا، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا۔

اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پولیو ٹیم کی حفاظت پر معمور اہلکاروں پر دستی بم حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

Read Comments