Aaj Logo

شائع 06 جنوری 2023 09:49am

کراچی ائیرپورٹ پر 3 گھنٹے بجلی بند رہے گی، کے الیکٹرک

کے الیکٹرک نے کہا کہ کراچی ائیرپورٹ 2 گرڈ پرآج صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مینٹیننس شَٹ ڈاؤن کیا جائے گا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گرڈ سے منسلک صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل کی جاسکتی ہے جبکہ سسٹم کا استحکام برقرار رکھنے کے لیے مینٹننس ضروری ہے۔

خیال رہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور 10کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں۔

Read Comments