Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2023 12:48pm

ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ

مارکیٹنگ کمپنیز نے لیکوئیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔

اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 250 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ اوگرا نے جنوری کے لئے قیمت 204 روپے فی کلومقررکی ہے۔

ایل پی جی کی قیمت اضافے کے بعد گھریلوسلنڈر3,000 روپے، کمرشل سلنڈر 11,350 تک پہنچ گیا۔

چیئرمین ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن عرفان کھو کھر کا کہنا ہے کہ من مانی قیمت پرایل پی جی فروخت کیا جارہا ہے قیمت کنٹرول کی جائے۔

چیئرمین عرفان کھو کھر نے مزید کہا کہ مافیا کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو احتجاج کریں گے۔

Read Comments