Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2023 11:47am

ٹوئٹر پر طویل تحریر کی اجازت، الفاظ بولڈ بھی ہوں گے

ٹوئٹر صارفین اب کئی تھریڈزمیں اپنی بات پہنچانے کی مشقت سے بچ پائیں گے، نئے مالک ایلون مسک نے فروری میں طویل ٹویٹس کا فیچر متعارف کروائے جانے کی خوشخبری سُنادی۔

اس سے قبل ٹوئٹرخریدنے والے ایلون مسک آنے والے دنوں میں اس پلیٹ فارم پر متعدد تبدیلیاں لانے کااعلان کرچکے تھے۔

اس نئے فیچر کے تحت ٹویٹس کے الفاظ کو اپنی منشاء سے بولڈ، انڈرلائن یا اٹالین کیا جاسکے گا۔

حال ہی میں اپنی ٹویٹ میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے یوزر انٹرفیس کو بدلا جارہا ہے۔ اور فروری کے آغاز میں میں ٹوئٹر پر زیادہ طویل ٹویٹس کا فیچر متعارف کروا دیا جائے گا۔

اس فیچر کا عندیہ ایلون مسک کی جانب سے نومبر 2022 سے دیا جارہا ہے تاہم بالآخرانہوں نے بتادیا ہے کہ ایسا کب سے کیا جارہا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ایک ٹویٹ کے حروف اب 280 کے بجائے بڑھا کر کتنے کیے جاسکتے ہیں۔

ایلون مسک کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے ٹوئٹر میں دائیں بائیں swipe کرکے نیوز فیڈ کے مختلف سیکشنز تک رسائی دی جائے گی۔ اوریوزرانٹرفیس تبدیل کرنے کے پہلے مرحلے میں بک مارک بٹن ایک ہفتے بعد متعارف کرایا جائے گا۔

آغاز میں ایک ٹویٹ میں صرف 140 حروف استعمال کیے جاسکتے تھے تاہم 2017 میں ان کی تعداد بڑھا 280 کی گئی تھی۔

زیادہ تفصیلات لکھنے کے خواہشمند صارفین جنہیں ایک ہی تھریڈ میں کئی ٹوئیٹس کرنا پڑتے تھے، اب اس نئے فیچر کی بدولت خاصی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

Read Comments