سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج یکدم بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3300 روپے سستا ہوکر فی تولہ سونا 1 لاکھ 81 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 55 ہزار 864 روپے پر آگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کا بھاؤ 1875 ڈالر ہوگیا ہے۔
Read Comments