ڈالر بے قابو، روپیہ مزید گراوٹ کا شکار

رواں ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا ہے
شائع 11 جنوری 2023 05:09pm

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر نے روپے کو مزید بے قدر کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں مزید 5 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 227 روپے 93 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 76 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 238 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 47 پیسے اضافے سے 227 روپے 88 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments