Aaj Logo

شائع 13 جنوری 2023 08:41am

شجاع آباد، موٹروے ایم 5 پر دو ٹرالروں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

شجاع آباد موٹروے ایم فائیو پر دو ٹرالروں میں تصادم ہوگیا جس کے نیتجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ عبدالغنی جس کا تعلق ضلع ملتان سے تھا اور 45 سالہ امداد حسین کا تعلق رحیم یار خان سے تھا۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا اور دونوں لاشوں کو ملتان نشتراسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments