Aaj Logo

شائع 13 جنوری 2023 09:30am

کراچی دنیا میں آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا

ملک میں بڑھتی ہوئی آلودگی نے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے ساتھ ہی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

آلودگی کے باعث کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآگیا جبکہ شہرمیں آلودہ ذرات کی مقدار211 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ 364 پریٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، ساتھ ہی بھارت کا شہر کلکتہ 204 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی نقصان دہ جبکہ301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔

Read Comments