Aaj Logo

شائع 13 جنوری 2023 12:39pm

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا آڈٹ کیا جائے، سپریم کورٹ کا حکم

سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے کہا کہ آپکا صوبہ گھوسٹ اسکولز کے نام سے مشہور ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ (ایس ٹی بی بی) سے متعلق سماعت کی۔ جس میں ایس ٹی بی بی کے وکیل نے کہا کہ سندھ ہاٸی کورٹ نے غیرقانونی حکم جاری کیا۔

جس کے جواب میں جسٹس عاٸشہ ملک کا کہنا تھا کہ 2 ارب 30 کروڑ کا بجٹ آپکو ملا ہے سندھ ہاٸی کورٹ کا حکم ہے کہ اس کا آڈٹ کروایا جائے اورعدالتی حکم کے باوجود آپ نے آڈٹ نہیں کروایا، تو وکیل نے کہا کہ ہمیں آڈٹ کروانے میں کوٸی اعتراض نہیں۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ آپ کا صوبہ گھوسٹ اسکولز کے نام سے مشہور ہے آپ کے ادارہ کا آڈٹ کون کرتا ہے؟ تو جواب میں وکیل کا کہنا تھا کہ ہمارا آڈٹ اے جی پی آرکرتا ہے،عدالت حکم دے تو پچھلے20 سال کا آڈٹ پیش کرینگے۔

چیف جسٹس نے آڈیٹرجنرل کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا آڈٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آڈٹ مکمل ہونے پررپورٹ متعقلہ عدالت میں جمع کرواٸی جائے۔

Read Comments