ٹیکنیکلی ملک ڈیفالٹ کرگیا ہے، سابق وزیرخزانہ

"دالیں اور پیاز بندرگاہ بند، تیل کی بھی قلت ہونے والی ہے"
شائع 14 جنوری 2023 12:47pm

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹیکنیکلی ملک ڈیفالٹ کرگیا ہے دالیں اور پیاز بندرگاہ پر پڑی ہیں، ادویات اورتیل کی بھی قلت ہونے والی ہے۔

ان کہنا تھا کہ حکومت ڈالر ریلیز کرے، آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی کھٹائی میں پڑا ہے، جس کی وجہ ریونیو میں کمی ہے، انرجی سیکٹرمیں 123 ارب روپے شارٹ فال ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں شوکت ترین نے کہا کہ ان سب مسائل کا حل ہمارے پاس ہے، ہم اس خراب معاشی صورتحال سے نکل سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات وقت پر ہونا چاہئیں، ملک میں ڈالر نہیں ہوگا تو ہر چیز کی قلت ہو جائے گی، ڈالر کی قیمت مستحکم کی جائے۔

Read Comments