Aaj Logo

شائع 17 جنوری 2023 06:40pm

فی تولہ سونا 100 روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 84 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کمی سے 1 لاکھ 58 ہزار 93 روپے ہوگئی ہے جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2080 روپے پر برقرار ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 1909 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔

Read Comments