Aaj Logo

شائع 18 جنوری 2023 05:05pm

فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا

سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2100 روپے مہنگا ہوکر فی تولہ سونا 1 لاکھ 86 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1801روپے اضافے سے 1 لاکھ 59 ہزار 894 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 6 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 1909 ڈالرز کا ہوگیا ہے۔

Read Comments