Aaj Logo

شائع 21 جنوری 2023 12:29pm

فواد چوہدری نے استعفوں کی منظوری پرپی ٹی آئی کا موقف بتا دیا

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ارکان کے استعفوں کی منظوری کوعدالت میں چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

فواد چوپدری نے واضح کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کےارکان کی استعفوں کی منظوری کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ ، ”پی ٹی آئی نے استعفے عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیے تھے، اب منزل قریب ہے“

فواد چوہدری کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی میں 64 فیصد نشستیں خالی ہوچکی ہیں، پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بھی عام انتخابات کا ڈھول بج چکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے عام انتخابات کو بحران کا واحد حل قراردیتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر IMF پروگرام میں جانا تباہ کن ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے۔

Read Comments