Aaj Logo

شائع 26 جنوری 2023 10:30am

لاپتہ افراد کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے، سندھ ہائیکورٹ کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ لاپتہ افراد کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے لاپتہ 6 افراد کی بازیابی پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے پولیس رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی ٹریول ہسٹری اور ملک بھر میں قائم حراستی مراکز میں موجود افراد کی رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ کچھ شہری 10 سال سے لاپتہ ہیں، بے شمار جے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سے نتیجہ نہیں نکلا، پولیس لاپتہ شہریوں کا سراغ لگانے میں کیوں ناکام ہے؟۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ حراستی مراکز سے تفصیلات مانگی ہیں جواب نہیں آیا۔

عدالت نے 10 فروری کو پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ لاپتہ افراد کو ہر صورت بازیاب کرایا جائے۔

Read Comments