Aaj Logo

شائع 27 جنوری 2023 08:57am

امریکا ایک بار پھربرفانی طوفان کی لپیٹ میں آگیا

امریکی ریاست نیویارک اور مشی گن برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئی جس سے نظام زندگی منجمد ہو کر رہ گیا۔

بفلو، روچیسٹر،اوسویگو اور کینیڈا کی سرحد کے قریبی علاقے زیادہ متاثر ہوئے جبکہ شکاگو کا علاقہ بھی برف سے ڈھک چکا ہے۔

مشی گن میں برفباری کے باعث ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور ریاست انڈیانا میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان میں مزید شدت کی وارننگ جاری کردی۔

مزید کہا کہ 6 انچ تک برف پڑنے اور 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اس سے قبل بھی امریکا میں برفانی طوفان کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Read Comments