Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

امریکا ایک بار پھربرفانی طوفان کی لپیٹ میں آگیا

نیویارک میں برفانی طوفان میں مزید شدت کی وارننگ جاری
شائع 27 جنوری 2023 08:57am
انڈیانا میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری،ہرشے نے سفید چادراوڑھ لی - تصویر/ روئٹرز
انڈیانا میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری،ہرشے نے سفید چادراوڑھ لی - تصویر/ روئٹرز

امریکی ریاست نیویارک اور مشی گن برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئی جس سے نظام زندگی منجمد ہو کر رہ گیا۔

بفلو، روچیسٹر،اوسویگو اور کینیڈا کی سرحد کے قریبی علاقے زیادہ متاثر ہوئے جبکہ شکاگو کا علاقہ بھی برف سے ڈھک چکا ہے۔

مشی گن میں برفباری کے باعث ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور ریاست انڈیانا میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان میں مزید شدت کی وارننگ جاری کردی۔

مزید کہا کہ 6 انچ تک برف پڑنے اور 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اس سے قبل بھی امریکا میں برفانی طوفان کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

New York

USA

Heavy Snowfall

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div