Aaj Logo

شائع 27 جنوری 2023 04:10pm

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے، اگرسویڈن کی حکومت معافی نہیں مانگتی تو احتجاج ہوتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دین کے دشمن ریڈ لائن کراس کرکے ہمیں جگاتے ہیں، جب تک سانس ہے تو قرآن کی توہین نہیں ہونے دیں گے،قرآن کے تحفظ کےلیے جان تک قربان کردیں گے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل کراچی میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہمارے پیغمبر کی شان میں گستاخی کو وہ آزادی اظہار رائے سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران طبقے نے ہمیں غلام بنایا، لوگ کہتے ہیں ہم کیسے احتجاج کرے ہم تو دیوالیہ پن کے قریب ہیں،ہمیں اغیار کی خدمت کرنے والوں نے دیوالیہ کے قریب کیا ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ آج ضمیر کے آواز پر احتجاج کیا ہے،اگر سویڈن کی حکومت معافی نہیں مانگتی تو احتجاج ہوتا رہے گا۔

Read Comments