Aaj Logo

شائع 27 جنوری 2023 06:48pm

فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

پاکستان میں سونا مزید ہوکر دو لاکھ روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 7000 روپے کے بڑے اضافے کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 2500روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 6000 اضافے سے 1 لاکھ 73 ہزار 610 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کے روز فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 7 ہزار روپے اور 6 ہزار روپے واضح کا اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 1936 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

Read Comments