Aaj Logo

شائع 27 جنوری 2023 07:55pm

مہنگائی بے قابو، حالیہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 32.57 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6 اشیائے کی قیمتوں میں کمی، 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جب کہ مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلینڈر 136 روپے اور فی کلو چاول 5 روپے مہنگا ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2.18 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 33 روپے، دال ماش 3 روپے اور دال مونگ 4 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

Read Comments