Aaj Logo

شائع 28 جنوری 2023 08:27am

ملک میں سردی کی لہر برقرار، کراچی میں بوندا باندی کا امکان

ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید شردی کی لہر برقرار ہے جبکہ بلوچستان اورسندھ میں آج اور کل بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، کراچی اور اندرون سندھ میں آج اور کل بارش کا امکان ہے جبکہ مغربی ہوائیں بھی ملک میں داخل ہوچکی ہیں۔

مزید بتایا کہ 30 جنوری تک بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری اور بارش متوقع ہے اور پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کر دیا۔

مری، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹھنڈ برقرار ہے جبکہ کالام کا درجہ حرارت منفی 16، چترال منفی 9 اور کوئٹہ کا منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

Read Comments