سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

مارا گیا دہشت گرد بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، آئی ایس پی آر
شائع 28 جنوری 2023 09:34pm

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرکے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جب کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

Read Comments