فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

فی تولہ سونے کا بھاؤ دو لاکھ پانچ ہزار روپے کا ہوگیا
شائع 01 فروری 2023 06:14pm

پاکستان سمیت سونے کی عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 3500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ دو لاکھ پانچ ہزار روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر تین ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر اضافے سے 1923 ڈالرز فی اونس پر آگئی ہے۔

Read Comments