Aaj Logo

شائع 04 فروری 2023 04:46pm

تاجر تنظیموں کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

تاجرتنظیموں نے 13 فروری کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں مرکزی تنظیم تاجران کے چیئرمین اور صدر نے پریس کانفرنس کی، کاشف چوہدری اور خواجہ سلمان صدیقی نے کہا کہ چارٹر آف اکانومی ناگزیر ہے، حکومت کی ڈالر قابو کرنے کی پالیسی ناکام ہوچکی ہے، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کا مطلب آئی ایم ایف کو کنٹرول دینا ہے۔

تنظیم ِ تاجران کا کلہنا تھا کہ ملک میں تاجر اورعوام مہنگائی کے باعث پریشان ہیں، قوت خرید ختم ہوچکی ہے، حکمران اقتدار بچانے میں مصروف ہیں۔

تاجر تنظیموں نے ملک گیرہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک کے بعد دوسرے اور پھر تیسرے قرض میں پھنس رہے ہیں، چارٹر آف اکانومی ناگزیر ہوچکا ہے۔

تاجروں نے وزراء اور اعلیٰ عہدیداران سمیت اربابِ اختیار کی تنخواہیں اور مراعات ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Read Comments