چلی کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتیں 24 تک پہنچ گئیں

انتہائی گرم موسم کی وجہ سے آگ بجھانے کی کوششیں ناکام
شائع 06 فروری 2023 08:40am

لاطینی امریکا کے ملک چلی کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ سے جھلس کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

آگ سے تقریبا ایک ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہونے کے باعث حکومت نے ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

چلی میں موسم انتہائی گرم ہے جس کی وجہ سے آگ بجھانے کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں۔

Read Comments