Aaj Logo

شائع 07 فروری 2023 05:30pm

فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 4300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ روپے پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 3686 روپے کمی سے 1 لاکھ 71 ہزار 468 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کمی سے 1869 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Read Comments