ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا

11 فروری سے دودھ کی قیمت میں اضافہ ہوگا، ڈیری فارمرز
شائع 10 فروری 2023 08:35am

کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 20 روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ 11 فروری سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 210 روپے ہو جائے گی جبکہ سرکاری نرخ اس وقت 180 روپے ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35،35 روپے اضافے کا اعلان

واضح رہے گزشتہ ماہ ہی حکومت جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35،35 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

Read Comments