Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 فروری 2023 10:32am

ترکیہ زلزلہ: ویڈیو کلپ نے ترک نوجوان اور خاندان کی جان بچالی

صورتحال جو بھی ہو سوشل میڈیا ہماری آواز بن جاتا ہے، بالکل ایسا ہی ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے دوران بھی ہوا جہاں نوجوان نے موبائل فون کے ذریعے اپنی جان بچانے کی کوشش کی اور کامیاب رہا۔

ملبے میں پھنسے ایک نوجوان نے اپنا فون پاس پا کر واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیو کلپ بھیجا جس نے اس کی جان بچانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

برطانوی اخبار“دی گارڈین“ نے بتایا کہ بوران کوبات نامی ترک نوجوان اپنی والدہ اور اپنے دو چچا کے ساتھ ملبے تلے پھنسا ہوا تھا، اسی دوران اس کی نظر اپنے موبائل فون پر پڑی اور اس نے ویڈیو کلپ بنا کردوستوں کو بھیج دیا۔

ترک نوجوان نے کا کہنا تھا کہ میں ہراس شخص سے مدد کی اپیل کرتا ہوں جو اس ویڈیو کو دیکھے گا۔

نوجوان کا ویڈیو کلپ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا جسے دیکھ کرترک امدادی ٹیمیں بھی اس تک پہنچیں اور فوری طور پرریسکیو کرتے ہوئے بوران کوبات اوراس کے خاندان کی جان بچالی۔

یاد رہے پیر کے صبح ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں خوفناک زلزلے کے نتیجے میں ترک صدرنے 10 ریاستوں میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کررکھا ہے۔

Read Comments