Aaj Logo

شائع 12 فروری 2023 10:48am

صدر مملکت کی ایران میں انقلاب کی 44 ویں سالگرہ پر مبارکباد

صدر مملکت عارف علوی نے ایران میں انقلاب کی 44 ویں سالگرہ پر ایران کو مبارکباد دی ہے۔

صدر مملکت نے ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو مبارکباد کا خط لکھا، جس میں عارف علوی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات لسانی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر استوار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں میں ان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

صدر مملکت نے سید علی خامنہ ای کی صحت اور خوشی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Read Comments