Aaj Logo

شائع 13 فروری 2023 03:29pm

وی آئی پی فلائٹ موومنٹ سیکشن کیلئے کروڑوں کی گرانٹ منظور

نگراں حکومتِ پنجاب نے وی آئی پی فلائٹ موومنٹ سیکشن کے لیے سات کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ دینے کی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت کے زیرِ استعمال ہیلی کاپٹر کی مرمت سمیت دیگر اخراجات کے لیے سپلمنٹری گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

کابینہ نے ائیر ٹرانسپورٹ کے لیے 3 کروڑ 61 لاکھ روپے کے سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دی۔

ائیر کرافٹ اور کریو کی انشورنش کے لیے 27 لاکھ روپے جبکہ پائلٹس اور کریو کے تنخواہوں، مختلف کورسز یونیفارم سمیت دیگر اخراجات کے لیے گرانٹ منظور کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے وی آئی پی فلائٹ سیکشن کو فنڈ کی کمی کا سامنا تھا، نگراں حکومت نے فلائٹ ونگ کی درخواست پر 7 کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ دینے کی منظوری دی ہے۔

Read Comments