Aaj Logo

شائع 18 فروری 2023 05:26pm

عمران خان کہیں تو گرفتاری کیلئے سب سے پہلے اپنا نام دیتا ہوں، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کہیں تو گرفتاری کے لئے سب سے پہلے اپنا نام دیتا ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جو 90 دن سے آگے الیکشن لے کر جائے گا وہ غدار ہوگا اور اس پر آرٹیکل 6 لگے گا، لہٰذا ملک مین فوری انتخابات کرائے جائیں۔

رہنما ن لیگ پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مریم بیٹیوں جیسی ہے، میں عورتوں پر بات نہیں کرتا، مریم نواز یہ بتائیں اگر یہ آپ کی حکومت نہیں تو پھر کس کی حکومت ہے۔

شیخ رشید نے مریم نواز سے سوال کیا کہ مریم بتائیں یہ حکومت کون چلا رہا ہے اور یہ کیسے آئی ہے، مریم نواز اپنے خاوند کو تو اپنے ساتھ ملا لیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جیل سے رہائی پر عمران خان نے پہلی بار کسی کو سگار کا ڈبہ دیا، عمران قوم کی آواز ہے، لوگوں نے اس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے اور اگر عمران کہیں تو گرفتاری کے لئے سب سے پہلے اپنا نام دیتا ہوں۔

Read Comments