سندھ ہائیکورٹ کا 2 دن میں برنس روڈ کی سڑکیں کھولنے کا حکم

فوڈ اسٹریٹ کیلئے برنس روڈ کی سڑکیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ
شائع 22 فروری 2023 01:28pm

سندھ ہائی کورٹ نے فوڈ اسٹریٹ کیلئے برنس روڈ کی سڑکیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کرتے ہوئے انتظامیہ کو دو دن میں برنس روڈ کی سڑکیں کھولنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں برنس روڈبندش کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے برنس روڈ کے مکینوں کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ شام کے اوقات میں برنس روڈ اور اطراف کی سڑکیں بندنانہ کی جائیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ فوڈاسٹریٹ کیلئے شہریوں کے بنیادی حقوق ختم نہیں کیے جاسکتے ساتھ ہی عدالت نے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تمام تجاوزات فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزارکا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بندش سے ایمبولینس کو بھی راستہ نہیں ملتا اور شام کے اوقات میں اہل علاقہ شدید مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔

وکیل نے عدالت کے سامنے موقف پیش کیا کہ برنس روڈکی بندش سے مخصوص علاقہ نہیں لیاقت آباد، ملیر سے لے کر ٹاور تک ٹریفک متاثرہوتا ہے۔

عدالت نے فوڈاسٹریٹ کیلئے برنس روڈ کی سڑکیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا اور انتظامیہ کو 2 دن میں برنس روڈ کی سڑکیں کھولنے کا حکم دے دیا۔

Read Comments