Aaj Logo

شائع 23 فروری 2023 03:10pm

دنیا کا ایسا ملک جس کی شرح پیدائش انتہائی کم ترین سطح پر آگئی

جنوبی کوریا کی شرحِ افزائش گزشتہ سال کی نسبت کم ترین سطح پرآگئی ہے، جس نے حکام کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

روئٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہونے لگا ہے جہاں شرحِ پیدائش انتہائی کم ہے، جبکہ اس خطے میں واقع دیگر ممالک شرح پیدائش کم ہے۔

جاری کردہ سرکاری اعداد و شمارسے معلوم ہوتا ہے کہ جنوبی کوریا میں سن 2022 میں شرح پیدائش 0.78 تک گرگئی ، جو ایک برس پہلے 0.81 ریکارڈ کی گئی تھی۔

موجودہ حالات کے مطابق جنوبی کوریا میں ہرخاتون کو بچے پیدا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث ملک میں شرح پیدائش کم ترین ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے شرح پیدائش میں اضافے کے لیے ہر سال اربوں ڈالرز خرچ کرنے کے باوجود بھی کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔

Read Comments