Aaj Logo

شائع 23 فروری 2023 04:28pm

الیکشن نہ کروانا ہمیں 1971کی یاد دلاتا ہے، شبلی فراز

تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ الیکشن نہ کروانا ہمیں 1971کی یاد دلاتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انتخابات کاانعقاد مسئلہ نہیں ہے بنادیا گیا ہے، حکومت نے بہانوں سے الیکشن کے انعقاد کو متنازع بنایا، آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات ہونا ہیں، لیکن ہمیں اس کے لئے بھی عدالتوں میں جانا پڑا، عدالتوں نے الیکشن کمیشن کو بلایا بھی تھا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارے آئینی حق سے محروم کیا جا رہا ہے، مقررہ وقت پر انتخابات کا انعقاد نہ ہونا آئین شکنی ہے، الیکشن نہ کروانا ہمیں 1971 کی یاد دلاتا ہے، نگران حکومت 90 روز سے زائد چلی تو غاضب کہلائے گی، پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ معاشی حالات کی وجہ سےہرشخص پریشان ہے، ملک کو بچانے کیلئے قانون کی بالادستی ضروری ہے، یہ جنگ صرف تحریک انصاف کی نہیں ہر پاکستانی کی ہے، حکمران بہانے بنا کر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے لیڈر قانون کے بھگوڑے ہیں۔

Read Comments