Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 12:48pm

عدلیہ پر آئینی ذمہ داری ادانہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عدلیہ پر آئینی ذمہ داری ادانہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ انتخابات کی تاریخ کس نے دینی ہے اور خلاف ورزی پر کس کو جیل جانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ آئینی ذمہ داری ادانہ کرے، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر داخلہ دفاع اور مریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں سابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہے ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن یہ نہیں بتارہی الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے، فل بینچ کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن 2 ججز پر اعتراض بھی کرتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ چچا کے بچت کا دعویٰ بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سیکیورٹی اسکواڈ پر لاگو نہیں، 13 پارٹیاں الیکشن معاشی سیاسی استحکام سے فراری ہیں۔

Read Comments