کراچی: پٹیل پاڑہ کے قریب عمارت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 4 افراد زخمی

تمام زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا
اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 11:58pm

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ فٹبال گراؤنڈ کےقریب عمارت گرگئی ہے۔

پٹیل پاڑہ کے قریب زیر تعمیر 2 منزلہ عمارت کا بالائی حصہ گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو عمارت کے ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

60 سے 70 گز کی جگہ پر ایک ہفتہ قبل مکان تعمیر کیا گیا تھا جس کی پہلی منزل پر کچی چھت ڈالی گئی تھی۔

Read Comments