Aaj Logo

شائع 26 فروری 2023 03:26pm

28 فروری سے ملک کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 28 فروری منگل سے جمعرات کے دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ جب کہ آج سے خیبرپختنوخوا کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں اور پوٹھوہار ریجن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں 28 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی، اور یکم مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی و وسطی علاقوں تیز ہوائوں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اور اس دوران پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے، جب کہ مری، گلیات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں مری گلگت بلتستان کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Read Comments