یونان: 2 ٹرینیں ٹکرانے سے 26 افراد جاں بحق، 85 زخمی

خوفناک حادثے میں ٹرین کی 2 بوگیوں میں آگ لگ گئی
اپ ڈیٹ 01 مارچ 2023 09:09am

یونان میں رات گئے مسافر ٹرین مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ ایتھنز اور تھیسیا لونکی کے درمیان پیش آیا۔

خوفناک حادثے کے باعث ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگ گئی جس میں 26 افرادجاں بحق اور 85 زخمی ہوگئے۔

حادثے میں زخمیوں ک مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ 250 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا، مزیدامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Read Comments