Aaj Logo

شائع 04 مارچ 2023 06:19pm

شاہدہ رضا کی ہلاکت سانحہ ہے، ان کے اہل خانہ کی مالی اعانت کی جائے، ہاکی فیڈریشن

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے سابق کھلاڑی شاہدہ رضا کی ہلاکت کو سانحہ قرار دے دیا۔

آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حیدر حسین نے کہا کہ شاہدہ حسین جیسے حادثات سے بچنے کے لئے وزیراعظم سے اپیل ہے کہ محکمانہ اسپورٹس کی بحالی اور شاہدہ رضا کی فیملی کی مالی اعانت کی جائے۔

شاہدہ کی بہن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ شاہدہ کے بیرون ملک جانے کا اس کے علاوہ کوئی مقصد نہیں تھا کہ وہاں جا کر کچھ پیسے کمائیں اور کسی طرح اپنے بچے کو وہاں بلا کر اس کا علاج کروا سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستان ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوگئی تھیں۔

Read Comments