کراچی، 80 افغان باشندوں کو رہائی مل گئی

چمن بارڈر پر تمام افراد کو افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا
شائع 05 مارچ 2023 09:18am

کراچی میں غیرقانونی طور پرمختلف علاقوں میں رہائش پزیرافغان باشندوں کو ملیرجیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

ملیرجیل سے 83 افغان باشندوں کو اسپیشل برانچ کے حوالے کیا گیا ہے جنہیں ریذیڈنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پرمختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا۔

جیل حکام کے مطابق افغانیوں کو سخت سیکیورٹی میں چمن بارڈرلے جایا جائے گا جہاں ان تمام افراد کو افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والے افغان باشندوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

Read Comments