نوازشریف کی لندن کے شاپنگ سینٹر آمد، علی زیدی نے فوٹیج شیئر کردی

علی زیدی لیگی رہنما مریم نواز پر بھی برس پڑے
شائع 05 مارچ 2023 11:09am

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں بینٹلے کار میں شاپنگ سینٹر پہنچنے کی فوٹیج شیئر کردی۔

علی زیدی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک مجرم لندن میں رہتا ہے اور بینٹلے گاڑی میں گھومتا ہے، یہ مجرم برانڈڈ اسٹور پر لوٹی دولت سے شاپنگ کرتا ہے۔

انہوں نے نواز شریف کی حاصبزادی مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اس کی بیٹی خود وزیراعظم بننے کے لیے لوگوں کو بے وقوف بنارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اس کا چھوٹا بھائی ہمیں مزید لوٹنے کے لیے وزیراعظم بن گیا اور اس کے بھائی نے 11 ماہ میں معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔

Read Comments