کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی مثبت آغاز دیکھا گیا
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2023 10:25am

کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالرکی قیمت میں کمی کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار شروع ہوتے ہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 46 پیسے کمی کے بعد ڈالر274 روپے پرآگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکے مثبت آغاز پر ہی 100 انڈیکس 90 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار400 ہوگیا ہے۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 6.63 روپے کی بڑی کمی کے بعد ڈالر 278 روپے 46 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

Read Comments