Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 مارچ 2023 04:53pm

کراچی: شہری نے بینک میں گُھس کر ڈاکؤوں سے اپنی رقم بچالی

کراچی کےعلاقے منگھو پیرمیں شہری نے بینک میں گھس ڈاکؤوں سے اپنی رقم بچالی۔

شہری رقم لیکربینک میں جمع کروانے جارہا تھا کہ ڈاکو شہری کا تعاقب کر رہے تھے اسی دوران شہری حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینک میں گُھس گیا۔

پیچھا کرنے والے دونوں ڈاکوؤں نے شہری کو فرار ہوتا دیکھ کر اس پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری اپنے عزائم سے پیچھے نہ ہٹا اور زخمی حالت میں ہی بینک میں داخل ہوگیا جس سے اس کی رقم چھننے سے بال بال بچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع مل چکی ہے، اس معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

Read Comments