سابق کرکٹر محمد حفیظ کے گھر سے لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی چوری
سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ کے گھر سے لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی چوری کرلی گئی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد حفیظ کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، اور چور ان کے لاہور ڈیفنس میں واقع گھر سے لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق محمد حفیظ کی اہلیہ کے چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے، جس میں بیان دیا گیا ہے کہ محمد حفیظ کے گھر سے لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی چوری کرلی گئی ہے۔
Read Comments