کراچی میں پارہ چڑھ گیا، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت کتنے ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
شائع 10 مارچ 2023 09:05am

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی دن گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد تک رہا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 25 سے 35 فیصد تک رہے گا۔

Read Comments