Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2023 05:37pm

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک روپیہ 53 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 280 روپے 77 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں دو روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 284 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں تین روپے 17 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں 282 روپے 30 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments