Aaj Logo

شائع 12 مارچ 2023 10:57am

پی ٹی آئی کے کارکن ظل شاہ کی موت پر امریکی رکن کانگریس کا بیان

امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا قتل اور ظل شاہ پر تشدد اور قتل جمہوری ممالک کی روایت نہیں۔

تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن علی بلال (ظل شاہ) کی موت پر امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زیر حراست تشدد اور جنسی تشدد باعث تشویش ہے، ارشد شریف کا قتل اور ظل شاہ پر تشدد اور قتل جمہوری ممالک کی روایت نہیں۔

بریڈ شرمین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور میڈیا چینلز پر بھی پابندیاں لگ رہی ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ان اقدامات کی مذمت کی ہے۔

امریکی رکن کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان کو انسانی حقوق کی پامالیوں کے ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے۔

Read Comments