Aaj Logo

شائع 12 مارچ 2023 03:38pm

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 22 مارچ کو نظر آسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کردی ہے، اور بتایا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 22 مارچ یعنی 29 شعبان کو نظر آ سکتا ہے۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہوگا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تمام پیرامیٹرز مثبت ہیں اگر مطلع صاف رہا تو چاند نظر آجائے گا اور یکم رمضان 23 مارچ بروز جمعرات کو پہلا روز ہوگا۔

رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، اور پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہوسکتا ہے، لیکن اس کے لئے مطلع صاف ہونا شرط ہے۔

Read Comments