Aaj Logo

شائع 13 مارچ 2023 10:27pm

انوشے اشرف نے سوشل میڈیا کا استعمال بند کیوں کیا؟

پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے رمضان سے قبل اپنے دل، دماغ، روح اور جذبات کی پاکیزگی کیلیے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کی دوری اختیار کرلی۔

اداکارہ و میزبان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

انوشے اشرف نے انسٹاگرام پوسٹ میں پرفضا مقام سے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے دل و دماغ اور روح کو پاک صاف کرنے کیلئے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کا وقفہ لے رہی ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں رمضان کا آغاز ایک کھلے دماغ کے ساتھ کرنا چاہتی ہوں تاکہ اس کی برکات،حکمتوں اور اچھائیوں کو سمیٹ سکوں۔

انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ وہ اس ایک ہفتے میں پہاڑوں پر جائیں گی اور وہ ایک روحانی تربیت کے پروگرام میں شریک ہوں گی جہاں عبادت، مطالعہ، مراقبہ اور تبادلہ خیالات کے سیشن ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ میں اس ہفتے اپنے سوشل میڈیا فیملی کو یاد کروں گی لیکن میں اپنی حساسیت کی تجدید ، اس کا تمام بوجھ اتارنے اور واپس آکر مزید خدمت کے جذبے سے سرشار ہونے کیلیے پرجوش ہوں، میں آپ سب سے پیار کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی۔

Read Comments